شہباز شریف کے کیسز میں ذاتی دلچسپی ۔۔عدالتیں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں۔۔ عمران خان 

Jan 23, 2022 | 21:06:PM
اپوزیشن لیڈر۔قومی مجرم۔مافا۔کارٹل۔غداری
کیپشن: عمران خان اور شہباز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کیسز میں ذاتی دلچسپی لیتا ہوں۔
 وزیراعظم عمران خان نے ”آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ“ پروگرام میں براہ راست عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مافیا اورکارٹل مل کرپیسہ بناتے ہیں۔ جب قانون کی بالادستی قائم ہوگی ملک ٹھیک ہوجائے گا، قومی مجرم شہبازشریف سے ہاتھ ملانا قوم سے غداری ہوگی کیونکہ اس شخص نے اپنے بیٹے اور داماد کو ملک سے فرار کرایا۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف سے ملنا جرم کو درست سمجھنے کے مترادف ہے، عدالتیں شہبازشریف کے کیسوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں۔انہوں نے کہا میں شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈرمانتا ہی نہیں اپوزیشن لیڈرتو بہت بڑی شخصیت ہوتی ہے یہ تو مجرم ہیں۔پارلیمنٹ میں ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹے تقریر کرتے ہیں لیکن عدالتوں سے بھاگتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔کیا مہنگائی کی وجہ سے ہم گھبرا لیں؟ خاتون کے سوال پر وزیراعظم نے کیا جواب دیا؟ جانیے