سعودی عرب کا یوم تاسیس، رونالڈو کا جشن

Feb 23, 2023 | 12:21:PM
سعودی عرب کا یوم تاسیس، رونالڈو کا جشن
کیپشن: کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے جشن میں شرکت کو خاص تجربہ قرار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے یومِ تاسیس کے جشن کی تقریب میں مقامی انداز اور لباس پہن کر شرکت کی۔

سعودی فٹبال کلب النصر کا حصہ کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سعودی عرب کو مبارکباد دیتے ہوئے تقریب میں شرکت کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے جشن میں شرکت کو خاص تجربہ قرار دیا۔

اسٹار فٹبالر کے سعودی انداز کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند بھی کیا جارہا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو 77 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ انسٹاگرام پر بھی اس ویڈیو کو لاکھوں مرتبہ پسند کیا گیا۔