نجی یونیورسٹی میں طالب علم کی مبینہ خودکشی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور کے نجی یونیورسٹی میں طالب علم محمد اویس نے جامعہ کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کر لی۔
طالب علم محمد اویس نے فارمیسی بلڈنگ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کی جس کے بعد طلبہ انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے گئے،محمد اویس کے والد علی رزاق کے کہنے پر پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کی۔
واضح رہے کہ طلبہ نے گزشتہ روز یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سونا پھر بلندیوں پر پہنچ گیا،فی تولہ ریٹ جانیے