مجھےپاکستانی ہونےپرفخرتھا،حسینہ بھارتی ایجنٹ،سابق بنگلہ دیشی سفیرکاانٹرویو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سجاد اظہر پیرزادہ) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سابق مشرقی پاکستان بنگلہ دیش سے خوشگوار ہوا کا جھونکا آیا ہے، یعنی بڑی خوشخبری یہ ہے کہ سابق مشرقی پاکستان کے اعلٰی ایوانوں میں پاکستان اور پاکستانیوں کیساتھ محبت جاگ اٹھی ہے،سابق بنگلہ دیشی سفیر نے24 نیوز کے ڈیجیٹل چینل 24 ڈیجیٹل پر کھل کر پاکستان اور پاکستانیوں کےساتھ محبت کا اظہار کردیاہے۔
اشرف الدولہ نے نہ صرف یہ کہ پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے بلکہ انہوں نے دو ہاتھ آگے بڑھ کر یہ تک کہہ دیا ہے کہ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر تھا۔
ہمارے اس سوال پر کہ کیا حسینہ واجد بھارتی ایجنٹ تھی سابق بنگلہ دیشی سفیر نے ببانگ دہل کہا کہ ہاں بالکل،حسینہ واجد انڈین ایجنٹ ثابت ہوئی، اس انٹرویو میں انہوں نے حسینہ واجد کے انڈین ایجنٹ بننے کی پوری روداد سنادی ہے،اس کیساتھ ساتھ قارئین 24 نیوز اس انٹرویو میں یہ بھی جان سکیں گے کہ بنگلہ دیشی سفیر نے اپنے گھر میں پاکستان کے کس آرمی چیف کیساتھ اپنی یادگار تصویر بھی سنبھال کر رکھی ہوئی ہے، اور یہ وہ آرمی چیف تھے جو مارشل لا لگانے سے ایک دن پہلے اِس سفیر کے گھر میں موجود تھے! اس انٹرویو کا لنک یہاں بھی شیئر کر دیا گیا ہے۔