مری: نیو ائیر پر دفعہ 144 نافذ ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مری میں پچیس دسمبر اور نیو ائیر پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر مری نےباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفیکشن کےمطابق پچیس دسمبر اور نیو ائیر پر مال روڈ پر صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بیچلرٹورسٹ کا داخلہ مری جی پی اوچوک مال روڈ پرممنوع کردیا گیا،فیصلہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سابق کپتان نے دوسری شادی کرلی