سودی نظام کے خاتمے کیلئےوزارت خزانہ نے کمیٹی قائم کردی

Dec 23, 2022 | 23:47:PM
سودی نظام کے خاتمے کیلئےوزارت خزانہ نے کمیٹی قائم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزارت خزانہ نے سود بارے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ 

سودی نظام کے خاتمے کیلئے کمیٹی تجاویز دے گی،کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرے گی،کمیٹی وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کو مانیٹر کرے گی،گورنر اسٹیٹ بینک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،مفتی تقی عثمانی سمیت جید علماء کرام کمیٹی کے رکن ہوں گے  جبکہ معروف بینکرز بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے ،وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔