پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ کا منصب چھوڑ دینا چاہیے:رانا تنویر حسین
نواز شریف سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات،ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، سردار مہتاب عباسی، شیخ انصر عزیز، ریٹائرڈ کرنل مبشر جاوید، مائزہ حمید، دانیال چوہدری اور دیگر لیگی رہنما شامل تھے، اس موقع پر مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہمارا اپنا خیال ہے چودھری پرویز الٰہی کے پاس واضع اکثریت نہیں ہے،اس لئے پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ کا منصب چھوڑ دینا چاہیےلیکن عدالت سے چودھری پرویز الٰہی نے ریلیف لیا ہے،میرا خیال ہے زیادہ سے زیادہ عدالت 3 دن کا وقت دیتی اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے اب عدالت کی اس پر اپنی کوئی رائے ہوگی جو انہوں نے یہ حکم دیا،نواز شریف جلد پاکستان آرہے ہیں۔