ہائیکورٹ  کے فیصلے پرچودھری پرویز الہیٰ کامتضاد بیان سامنے آ گیا

اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

Dec 23, 2022 | 20:41:PM
عمران خان،چودھری پرویز الہیٰ ,متضاد بیان ,لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: چودھری پرویز الہیٰ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)درخواست گزار انڈرٹیکنگ کےمطابق  اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، لاہور ہائیکورٹ  کے فیصلے پرچودھری پرویز الہیٰ کامتضاد بیان سامنے آ گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے ،عمران خان کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہو گا,  امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے، ہم امپورٹڈ حکومت کو عوام کے کٹہرے میں پیش کریں گے اور حتمی فیصلہ عوام کا ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عدالت کو انڈرٹیکنگ دینے کے باوجود اسمبلی تحلیل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا کردیا۔