موٹاپے کا شکار ایئر ہوسٹس کیلئے بری خبر، پی آئی اے انتظامیہ نے فہرست مانگ لی

Dec 23, 2020 | 19:05:PM
موٹاپے کا شکار ایئر ہوسٹس کیلئے بری خبر، پی آئی اے انتظامیہ نے فہرست مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی آئی اے میں فربہ ائیرہوسٹس کیلئے بری خبر ، پی آئی اے نے فربہ فضائی میزبانوں کی فہرست مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں غیر معمولی طورپر وزنی عملے کی شامت آگئی،چیف ایچ آر آفیسر نے جنرل منیجر فلائٹ سروسز سے موٹے فضائی میزبانوں کی فہرست مانگ لی،ان تمام ملازمین کی فہرست طلب کی گئی جو مطلوبہ معیار سے زائد وزن رکھتے ہیں، یاد رہے کہ پہلے بھی پی آئی اے کے طیاروں پر ڈیوٹیاں دینے والے اوور ویٹ ملازمین کی سرزنش کی جاچکی ہے۔