آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی 

Dec 23, 2020 | 18:20:PM
آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بلے بازوں میں ٹم سیفرٹ ٹاپ ٹین میں شامل، کیوی بلے باز 12درجے ترقی پاکر9ویں پوزیشن پرآگئے۔

تفصیلا ت کے مطابق گلین میکسویل اور ویرات کوہلی کی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ،محمد حفیظ 14درجے ترقی پاکر 33ویں پوزیشن پرآگئے، محمد رضوان 152 درجے ترقی پاکر158ویں نمبرپرآگئے۔
 بائولروں میں ٹم سائوتھی 6درجے ترقی پاکر7ویں نمبرپرآگئے، فہیم اشرف 22 درجے ترقی پاکر13ویں نمبر پر آ گئے، شاہین شاہ آفریدی 11درجے ترقی پاکر 16ویں پوزیشن پرآگئے ،حارث رئوف 42درجے ترقی پاکر67ویں نمبر پر آگئے ۔
بلے بازوں میں ڈیوڈ ملان پہلے،بابراعظم دوسرے نمبرپر، بائولروں میں راشد خان پہلے،مجیب الرحمان دوسرے نمبرپر جبکہ آل رائونڈرز میں محمد نبی کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار۔