شاداب کو انجری ، پہلے ٹیسٹ سے باہر، ظفر گوہر  سکواڈ میں شامل

Dec 23, 2020 | 15:45:PM
شاداب کو انجری ، پہلے ٹیسٹ سے باہر، ظفر گوہر  سکواڈ میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز) پاکستان کے تجربہ کار سپنر شاداب خان انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے، ظفر گوہر کو  متبادل سپنر کے طور پر ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ن شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اپنی بائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی تھی ۔اس حوالے سے شاداب خان کا ایم آر آئی سکین جمعرات کو کروایا جائے گا۔ ایم آر آئی کی رپورٹ کے بعد ہی ان کی انجری کی اصل نوعیت سامنے آنے پر پتہ چلے گا کہ انہیں کرکٹ میں واپسی کے لیے کتنا وقت درکار ہو گا۔

شاداب خان 26 دسمبر سے شروع ہونیوالے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے دستیاب نہیں ہونگے،  اس صورتحال کے پیش نظر  ٹیم مینجمنٹ نے ظفر گوہر کو بطور متبادل سپنر پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔