ترسیلات کی آمد میں اضافہ، روپے کی قدر مستحکم رہی

Dec 23, 2020 | 12:32:PM
 ترسیلات کی آمد میں اضافہ، روپے کی قدر مستحکم رہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ حوالہ ہنڈ ی کے ذریعے رقوم پاکستان بھجوانے کے رجحان میں نمایاں کمی آئی۔
تفصیلات کے مطابق سال 2020 میں روپے کی قدر اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اسٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات کے لیے بینکنگ چینل کو استعمال کرنے کے اقدامات اور منی لانڈرنگ کے قوانین کے سختی سے نفاذ کی وجہ سے ترسیلات کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جس سے روپے کی قدر میں استحکام رہا۔سال2020کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کم ترین سطح 169روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 155روپے ریکارڈ کی گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر پراچہ کے مطابق سال 2020کے دوران زرمبادلہ کی منڈیوں میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جنوری 2020میں روپے کی قیمت 155روپے تھی جو سال کے دوران بڑھ کر 169روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کے بروقت اور درست فیصلوں کے اثرات گزشتہ تین سے چار ماہ میں ظاہر ہونا شروع ہوگئے اور روپے کی قدر میں استحکام پیدا ہوگیا ۔سال کے تیسرے مہینے میں کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہوگئی اور بیرونی منڈیاں بند ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ بھی کمی کا شکار رہی جس کی وجہ سے روپے کی قدر 169روپے کی سطح تک گرگئی۔