’’ابھی زندہ ہوں توجی لینے دو‘‘سینئراداکاررضامراد نے خاموشی توڑدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سینئر بھارتی اداکار رضا مراد نے وائرل ہونے والی اپنی موت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹ میں موت کی خبروں نے پریم روگ اداکار رضا مراد کو مشکل میں ڈال دیا کیونکہ وہ اور ان کے اہل خانہ مستقل کالز اور میسجز موصول ہونے پر پریشان ہوگئے۔
سینئربالی ووڈ اداکار نے کہا کہ انہوں نے موت کی جھوٹی خبریں وائرل ہونے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کیونکہ اس سے قبل بھی ان کی موت کی خبریں پھیلائی جاچکی ہیں،کچھ ایسے لوگ ہیں جنہیں ان کے وجود سے مسئلہ ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں انہوں نے میری موت سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور تعزیت بھی کی، میں نے کئی سال کام کیا لیکن اب مجھے یاد کرنے والا کوئی نہیں ہے۔
انہوں نے اس پوسٹ میں سالگرہ اور موت کی جعلی تاریخ کا بھی ذکر کیااورکہا یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے،وہ مسلسل وضاحت دینے اور لوگوں کو یہ بتانے سے تھک چکے ہیں کہ وہ زندہ ہیں،لوگوں کو یہ بتاتے بتاتے میرا گلا، زبان اور ہونٹ خشک ہو گئے ہیں کہ میں زندہ ہوں، یہ جھوٹی خبر ہر طرف پھیل گئی ہے، مجھے دنیا بھر سے کالز اور پیغامات آ رہے ہیں، لوگ مجھے پوسٹ کی کاپیاں بھی بھیج رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار رضا مراد کے انتقال کی خبر وائرل ہونے کے بعد مداح تشویش میں مبتلا ہوگئےتھے۔
یہ بھی پڑھیں:کپل شرما شو کے سیٹ پر فنکاروں کے درمیان لڑائی، اصل معاملہ کیا ہے؟
اس سے قبل بھی سینئراداکار کی موت کی جھوٹی خبریں وائرل ہو چکی ہیں۔