بٹگرام میں کامیاب ریسکیو آپریشن پر اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں، محسن نقوی

Aug 23, 2023 | 00:57:AM
بٹگرام میں کامیاب ریسکیو آپریشن پر اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں، محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ بٹگرام چیئر لفٹ آپریشن کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضور شکر ادا کرتے ہیں، پاک فوج کے کمانڈوز اور ریسکیو ٹیم نے انتہائی کٹھن اور مشکل ترین آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرکے قیمتی جانیں بچائیں، کامیاب ریسکیو آپریشن پر اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پنجاب حکومت اور عوام کی جانب سے ایس ایس جی کے بہادر اور پیشہ وارانہ کمانڈوز اور ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بحفاظت ریسکیو کئے گئے بچوں اور اساتذہ کے اہل خانہ کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے تمام افراد بحفاظت ریسکیو کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: بٹگرام چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن، تمام افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بٹگرام چیئر لفٹ آپریشن کے دوران پوری قوم دعا گو رہی، مشکل وقت تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے آسانی پیدا کی، پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کا بھرپور ساتھ دیا ہے، آپ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور 8 انسانی جانوں کو بچا کر ناقابل فراموش کارنامہ سرانجام دیا ہے، آپ قوم کے ہیرو ہیں اور قوم کو آپ پر فخر ہے۔