تاریخ رقم، پاکستان کی انڈر16 فٹبال ٹیم یوئیفا ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کھیلنے قازقستان روانہ

Apr 23, 2026 | 13:01:PM
تاریخ رقم، پاکستان کی انڈر16 فٹبال ٹیم یوئیفا ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کھیلنے قازقستان روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان فٹبال میں ایک اور تاریخ رقم ہوگئی، انڈر 16 ٹیم پہلی بار یوئیفا ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کھیلنے قازقستان روانہ ہوگئی۔

 پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ یوئیفا ایونٹ میں شرکت ایک بڑا بریک تھرو ہے، یہ پاکستان فٹبال کے لیے تاریخی لمحہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں، ایسے ایونٹس سیکھنے کے بہترین پلیٹ فارم ہیں۔

یوئیفا ٹورنامنٹ 24 سے 30 اپریل تک کھیلا جائے گا۔

 پاکستان کا پہلا میچ 25اپریل کو قازقستان سے ہوگا جبکہ 27 اپریل کو روس اور 30 اپریل کو آذربائیجان سے مقابلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی 2026 کے شیڈول کا اعلان