صیہونی فوج کا جنوبی لبنان پر حملہ، صحافی سمیت5افراد شہید

Apr 23, 2026 | 09:13:AM
صیہونی فوج کا جنوبی لبنان پر حملہ، صحافی سمیت5افراد شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنوبی لبنان پر حملہ کرکے صحافی سمیت 5 افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔

رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی فوج نے وادی بقاع میں ڈرون حملہ کرکے حزب اللہ کے 2 ارکان کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں لبنانی صحافی امل خلیل بھی جان کی بازی ہار گئیں، امل خلیل کی لاش تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے ملی۔

جنوبی لبنان کے قصبے ال خیام سمیت مختلف علاقوں میں منظم بمباری کی گئی، توپ خانے کا استعمال کیا گیا، رہائشی عمارتوں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کردیا، مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سرکاری نیوز  ایجنسی کے مطابق اسرائیل ضلع طائر سمیت مختلف علاقوں میں سڑکوں اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کو تباہ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کیلئے 6 ماہ درکار ہوں گے: امریکی محکمہ جنگ

ادھر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں  اسرائیلی فوجی گاڑی پرڈرون حملہ کردیا۔