آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی:عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکا اور ایران میں کوئی معاہدہ طے نہ پانے اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی صورت میں بڑھتی کشیدگی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتے ہوئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں۔
برینٹ کروڈ 3فیصد سے زائد اضافے سے 102 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے جب کہ ڈبلیوٹی آئی کروڈ 2.87 فیصد مہنگا ہو کر 94 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
ابوظہبی عالمی بینچ مارک مربان کروڈ 4.88 فیصد بڑھ کر103 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کے وزیر بحریہ جان سی فیلن کو اچانک برطرف کردیا گیا
خبر ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 3 ڈالر سے زائدکا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔