چودھری سرور سے جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنماؤں کی ملاقات۔۔

Apr 23, 2021 | 10:59:AM
 چودھری سرور سے جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنماؤں کی ملاقات۔۔
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان متوقع ملاقات،اختلافات ختم کرانے کے لئے معاملات شروع ہوگئے۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنماﺅں کی ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے راجہ ریاض اور صوبائی وزراءاجمل چیمہ اور خیال احمد کاستروسمیت دیگر کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے آپ لوگوں کی ملاقات جلد یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرونگا۔ پارٹی کا ہر فرد عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر تا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے موجودہ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔کمزور اور غر یب طبقے کے مسائل کا حل حکومت کی اولین تر جیح ہے، حکومت کے ہر منصوبے کا مقصد ملکی ترقی اور خوشحالی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم اور احساس پروگرام حکومت کی غر یب دوستی ہے۔ پنجاب آب پاک اتھارٹی پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا وعدہ پورا کریگی۔فیصل آبادڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور :ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا