بھارت نے قومی ٹیم کیلئے ویزے سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیئے

Sep 22, 2023 | 18:14:PM
بھارت نے قومی ٹیم کیلئے ویزے سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز احمد)بھارتیوں  کا کھیل میں سیاست کا سلسلہ جاری، ورلڈ کپ 2023 کے لئے بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے سیکیورٹی کلیرنس سے مشروط کردیئے۔

 ذرائع کے مطابق بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ورلڈ کپ 2023 کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کے ویزے تاخیر کا شکار ہو گئے۔ پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز تاحال بھارتی ویزوں کے منتظر ہیں۔ بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے سیکیورٹی کلیرنس سے مشروط کردیئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کیش انعامات کا اعلان، فاتح ٹیم کو کتنے ارب روپے ملیں گے؟

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے تاحال قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے جاری نہیں کیے، بھارتی ہائی کمیشن اپنی حکومت کی طرف سے سیکیورٹی کلیئرنس کا منتظر ہے، دہلی سے ہوم افئیرز ڈیپارٹمنٹ سے سیکیورٹی کلیرنس کے بعد ویزے جاری کیے جائیں گے، بھارتی ہائی کمیشن  کو دہلی سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکیورٹی کلیرنس تاحال موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 25 ستمبر کو بھارت روانہ ہونا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ سے قبل حیدرآباد میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلنے ہیں۔