اسلام آباد میں ای سٹیمپ پیپرز کے اجراء کا فیصلہ ہو گیا

May 15, 2024 | 21:52:PM
اسلام آباد میں ای سٹیمپ پیپرز کے اجراء کا فیصلہ ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) سٹامپ پیپرز کے حوالے سے ڈی سی اسلام آباد کا احسن اقدام، شہر اقتدار میں ای سٹیمپ پیپرز کے اجراء کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے پنجاب بینک کے نمائندوں کے ساتھ اہم ملاقات کی، پنجاب بینک کے نمائندوں کی جانب سے ای سٹیمپنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت, بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش کیا جائےگا یا نہیں؟ اہم خبر آ گئی

ملاقات میں ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے وفاقی دارالحکومت میں ای سٹیمپ پیپرز کے اجراء کا فیصلہ کیا، شہری مینوئل سٹیمپ پیپر کی جگہ ای سٹیمپ پیپرز کو پراپرٹی اور لین دین کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ جلد ہی اسلام آباد کے شہری کمپیوٹرائزڈ سٹیمپ پیپرز استعمال کر سکیں گے، ای سٹیمپ کو بذریعہ بارکوڈ باآسانی ویریفائی بھی کیا جاسکے گا۔