پنجاب میں سیاسی ہلچل: گورنر بلیغ الرحمان کا بڑا اعلان

Sep 22, 2022 | 09:27:AM
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب میں دوبارہ تبدیلی کا عندیہ دے دیا
کیپشن: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب میں دوبارہ تبدیلی کا عندیہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:توہین عدالت کیس: عمران خان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دوبارہ تبدیلی کسی بھی وقت آسکتی ہے، بہت کچھ چل رہا ہے، کوئی بھی ہلکی سی موومنٹ پنجاب حکومت کو ہلا سکتی ہے، صوبائی حکومت کے اندر ہی اس وقت کئی گروپس ہیں، ان میں آپس کی مخالفت بھی چل رہی ہے۔

بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی وقت بھی وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو کہا جا سکتا ہے کہ اعمتاد کا ووٹ لیں یا پھر عدم اعتماد آسکتی ہے، صوباے میں کسی کے خلاف بلاوجہ مقدمات درج کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے، افسروں کو میرٹ و قانون کے مطابق کام کرنا چاہئے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، اس نے ملکی بہتری کے لئے کچھ اہم فیصلے کئے جس سے ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا، بیوروکریسی کو سیاست سے پاک ہو کر صرف ملکی مفاد کےلئے میرٹ و قانون کے مطابق کام کرنے پر فوکس کرنا چاہئے۔