عام انتخابات کب ہوں گے؟ وزیر اعظم نے اعلان کردیا

Oct 22, 2022 | 16:32:PM
24 نیوز,وزیر اعظم شہباز شریف, پریس کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ،ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی کامیابی ،کسی ایک کی کامیابی نہیں یہ قوم کی اجتماعی کامیابی ہے،تمام اداروں نے مل کر کام کیا-

وزیر اعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سرٹیفائیڈ خائن،چور اور جھوٹا ثابت ہوا،عمران خان کی نااہلی خوشی کی بات نہیں،لمحہ فکریہ ہے،عمران خان کی نااہلی مقام عبرت ہے،چیف الیکشن کمشنر کا نام تعیناتی کے لیے عمران خان نے پیش کیا تھا،عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیا گیا۔

وزیراعظم نے  وزیر خارجہ بلاول بھٹو،حناربانی کھر،افسران اور اتھارٹیز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیٹف گرے لسٹ سے نکلنا بہت بڑی کامیابی ہے،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے انتہائی ذمہ داری سے فیٹف معاملے پر کردار ادا کیا،ہم نےفیٹف سے متعلق قانون سازی میں بطور اپوزیشن بھی بہت ساتھ دیا،قومی وقار اور قومی مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہونے دیا،سیلاب متاثرین آج بھی کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

سیلاب متاثرین تک گرم ملبوسات،خوراک اور خیمے پہنچانے ہیں،نوازشریف کے دور میں پاکستان گرے لسٹ میں نہیں تھا،نوازشریف ضرور پاکستان آئیں گے،عام انتخابات آئین کے مطابق 11مہینے دور ہیں،جب مدت پوری ہوگی تو الیکشن ہوں گے۔

کفایت شعاری کا راگ الاپنے والے نے تحفے میں ملی گھڑی بیچ دی
انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین تک گرم ملبوسات،خوراک اور خیمے پہنچانے ہیں،نوازشریف کے دور میں پاکستان گرے لسٹ میں نہیں تھا۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عمران خان کی سوچ ایک فاشسٹ کی سوچ ہے،عمران خان نے مجبور خاتون کو وزیراعظم ہاؤس میں محبوس رکھا،میثاق معیشت کی پیشکش کو حقارت سے ٹھکرادیاگیا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عام انتخاب تب ہوں گے جب ہم چاہیں گے،عام انتخابات تب تک نہیں ہوسکتے جب تک معیشت ٹھیک نہ ہوجائے ۔اکتوبر 2023 تک عام انتخابات نہیں ہوسکتے ۔