کراچی: مجسٹریٹ کا روپ میں شہریوں کو تاوان کے لیے اغواء کرنے والا گروہ گرفتار

Oct 22, 2022 | 10:42:AM
کراچی: مجسٹریٹ کا روپ میں شہریوں کو تاوان کے لیے اغواء کرنے والا گروہ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کورنگی پولیس نے انسانی حقوق کمیشن کے عملے اور مجسٹریٹ کا روپ دھار کر شہریوں کو اغواء کے بعد تاوان وصول کرنے والے 6 رکنی نوسر باز گروہ کو گرفتار کرلیا۔

جعلی ہیومین راٸٹس عملہ اور مجسٹریٹ ظاہر کرنے والے گروہ نے کورنگی میں ایک شہری کو بلیک میل کرکے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا جس پر شہری نے فوری کورنگی پولیس سے رابطہ کیا اور تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا۔

   کورنگی پولیس نے خفیہ ذراٸع کی اطلاع پر کامیاب کاررواٸی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ گینگ میں ملوث 6 ملزمان پر مشتمل گینگ کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

   پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت یار محمد، ماجد نصیر، محمد شیراز، مجیب، نسیم اور شبانہ کے ناموں سے ہوئی جن کے قبضے سے میڈیا اور انسانی حقوق کے ادارے کے جعلی کارڈ، اغواء میں استعمال ہونے والے موبائل فونز اور دو روٹر ریوالونگ لگی گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں جنہیں تحویل میں لے لیا گیا۔