بل گیٹس  انتہائی خوش ۔۔ نائل نصر اور جینیفر  کی شادی کی تصاویر شئیر کردیں  

Oct 22, 2021 | 14:59:PM
جینیفر   کیتھرین ،  نائل نصر ، شادی ، تصویر
کیپشن: جینیفر   کیتھرین اور  نائل نصر کی شادی کی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) مائیکروسافٹ کے بانی اور ارب پتی کاروباری بل گیٹس نے اپنی بیٹی جینیفر   کیتھرین گیٹس اور مصر کے  گھڑسوار نائل نصر کی شادی کی تصویریں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے خوشی اور محبت کا اظہار کیا ہے۔ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہیں اور لوگ ان کو خوب پسند کر رہے ہیں۔

بھارتی نجی ٹی وی کے ویب رپورٹ کےمطابق مائیکروسافٹ کے بانی اور ارب پتی کاروباری بل گیٹس اور ان کی سابقہ ​​بیوی میلنڈا گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر کیتھرین گیٹس نے مصر کے نائل نصر سے شادی کر چکی ہیں۔ جینفر کو اس مبارک موقع پر  انتہائی خوبصورت سفید گاؤن پہنے دیکھا گیا۔ اس نے ولیمہ کی تقریب میں مشہور ڈیزائنر ویرا وانگ کا بنایا ہوا پوری آستین والا شاندار کڑھائی والا گاؤن پہنا تھا۔  نائل نصر  جینیفر گیٹس  کے کالج سینئر اور بوائے فرینڈ ہے۔ دونوں نے جنوری 2020 میں منگنی کرلی تھی۔ جینیفر اور نائل نصر کی شادی کے بعد نیویارک میں ایک ولیمہ پارٹی بھی منعقد کی گئی جس میں 300 کے قریب مہمان پہنچے تھے۔ 

جینیفر اور نائل نصر کی شادی کی تصویریں ان کے والد بل گیٹس نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیں اور اپنی خوشی اور محبت کا اظہار کیا۔میلنڈا گیٹس بھی شادی میں آئی تھیں۔ یاد رہے کہ ہیں کہ بل گیٹس اور میلنڈا اگست 2021 میں ہی علیحدہ ہوئے تھے۔بل گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی جینیفرگیٹس نے مصرکے گھڑسوار نایل نصر سے اسلامی انداز میں ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ ان کی شادی کی تقریب نیویارک میں مسلم انداز میں منعقد ہوئی ہے اوراس پر 20 لاکھ ڈالرخرچ آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مقامی سرکاری حکام نے نیویارک کے نواح میں اس شادی کی تقریب کے لیے دیہی علاقے کی سڑکیں بند کردیں اورسینکڑوں مہمانوں کو تقریب گاہ کے فارم تک ایس یووی گاڑیوں میں لے جاتے دیکھا گیا ہے۔دلھن جینیفر کا ایک کروڑ60 لاکھ ڈالر مالیت کاگھوڑوں کا یہ فارم ویسٹ چیسٹر میں واقع ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جینیفر کہ کل املاک 150 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ انہیں والد کی کچھ جائیداد بھی وارث میں ملنے والی ہے۔ بل گیٹس نے 2017 میں اعلان کیا تھا کہ ان کے بچوں جینیفر ، فویئبے اور روری کو 75-75 کروڑ روپے ملیں گے۔ ان کے باقی پیسے فیملی فاؤنڈیشن میں جمع کرائے جائیں گے۔  نائل ناصر کے والدین آرکیٹیکچر اوع ڈیزائن فرم کے مالک ہیں۔ نائل نصر اس وقت کیلیفورنیا میں رہتے ہیں اور مصر کے پروفیشنل گھڑ سوار ہیں۔ انہوں نے کئی بڑے مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ نصر نے 2013 ، 2014 اور 2017 میں بین الاقوامی فیڈریشن برائے گھڑ سواری کھیلوں (ایف ای آئی) ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ انہوں نے اپنی کمپنی کیلیفورنیا میں 2014 میں نصر اسٹیبلز ایل ایل سی کے نام سے شروع کی تھی۔

بل گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی جینیفر گیٹس اور مصر کی نایل نصر دونوں ہی گھڑسوار ہیں۔ دونوں کھیلوں کی وجہ سے ہی ملے اور ایک دوسرے کے نزدیک آئے تھے۔ دونوں نے پہلی بار 2017 میں اپنے تعلقات کو پبلک کیا تھا۔ دونوں نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے۔ جینیفر نے 2018 میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ہیومن بائیولوجی میں ڈگری حاصل کی ۔ 26 اپریل 1996 کو پیدا ہونے والی  جینیفر ماؤنٹ سینائی میں آئیکن سکول آف میڈیسن سے اپنے ماسٹرز کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:  ’جا سمرن جا، جی لے اپنی زندگی۔۔ 26 سال بعد بھی مقبول۔۔ آخری سین کی ویڈیو وائرل