پریانکا چوپڑا نے پرینیتی کے نومولود بیٹے کیلئے ایک پیارا تحفہ بھجوادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی کزن پرینیتی چوپڑا کے نومولود بیٹے کے لیے ایک پیارا سا تحفہ بھجوادیا۔
کچھ عرصے سے بالی ووڈ کی مشہور کزن سسٹرز کے درمیان ناراضی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، خاص طور پر جب پرینیتی اپنے کزن سدھارتھ چوپڑا کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات میں نظر نہیں آئیں ، بعد ازاں شادی میں شرکت نے تمام قیاس آرائیوں کو خاموش کر دیا تھا۔
اب پرینیتی اور راگھو چڈھا کے ہاں 19 اکتوبر 2025 کو بیٹے کی پیدائش کے بعد پریانکا نے نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ اپنے خاندان کی جانب سے ننھے بھانجے کے لیے ایک خوبصورت تحفہ بھی بھیجاہے۔

پرینیتی نے انسٹاگرام سٹوری پر اپنی کزن کے بھجوائے گئے تحائف کی تصویر شیئر کی، تصویر میں براؤن اور آف وائٹ رنگوں کے خوبصورت بے بی کپڑے، اسٹفڈ ٹوائے اور دیگر ضروری سامان دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ننھا نیر ابھی سے پیار میں بگڑنے لگا ہے، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ نیئر گیٹنگ اسپلٹ آلریڈی، تھینک یو میمی ماںسی، نک ماںسا اور مالتی دی دی۔
یاد رہے کہ 37 سالہ پرینیتی چوپڑا نے 24 ستمبر 2023 کو سیاستدان راگھو چڈھا سے شادی کی تھی۔