بروس لی کی موت کس وجہ سے ہوئی؟

20 جولائی 1973 کو صرف 32 برس کی عمر میں دنیا سے چلےجانے والے لیجنڈ اداکار اور مارشل آرٹ کے ماہر کی موت دماغ میں سوجن سے نہیں بلکہ زیادہ پانی پینے اورجسم میں سوڈیم کی کمی سے واقع ہوئی تھی

Nov 22, 2022 | 10:58:AM
مارشل آرٹ,بروسلی,کلینیکل کڈنی جرنل,ہیٹ اسٹروک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مارشل آرٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی موت کا معمہ نصف صدی کے بعد حل کرنے کا دعویٰ سامنے آگیا۔بروسلی کی موت کیسے ہوئی ؟وجہ سامنے آگئی ۔

ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ انہوں نے بروس لی کی پراسرار موت کی وجہ دریافت کرلی ہے ، 20 جولائی 1973 کو صرف 32 برس کی عمر میں دنیا سے چلےجانے والے لیجنڈ اداکار اور مارشل آرٹ کے ماہر کی موت دماغ میں سوجن سے نہیں بلکہ زیادہ پانی پینے اورجسم میں سوڈیم کی کمی سے واقع ہوئی تھی۔

کلینیکل کڈنی جرنل کے آنے والے شمارے میں محققین نے لکھا ہے کہ بروس لی کی موت گردوں سے زیادہ پانی کا اخراج نہ ہونے کے سبب ہوئی۔محققین نے بروس لی کی موت کی جو تازہ وجہ بیان کی ہے وہ ان وجوہات سے بہت مختلف ہے جس میں کہا جاتا رہا کہ بروس لی کی جان گینگسٹر نے لی، ان کو زہر دے کر مارا گیا یا وہ ہیٹ اسٹروک کے سبب جان سے گئے ۔

بروس لی اس بارے میں کہتے تھے کہ بی واٹر، مائی فرینڈ لیکن محققین کا کہنا ہے کہ زیادہ پانی بروس لی کی جان لے گیا۔