قوم انصاف کی منتظر .. غلطیوں کو درست کیا جائے:شہباز شریف

Nov 22, 2021 | 11:45:AM
ن لیگ،نواز شریف،مریم،شہباز،سابق چیف جسٹس
کیپشن: قائد حزب اختلاف و  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) قائد حزب اختلاف و  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف  نے کہا ہے کہ نواز شریف، مریم کو سیاست سے باہر رکھنے کیلئے اسکیم بنائی گئی، سابق چیف جسٹس کی آڈیو سامنے آنے سے اسکیم کا پتہ چلتا ہے۔

شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم کو عظیم الشان اسکیم کے تحت نشانہ بنایا گیا، وقت آگیا ہے غلطیوں کو درست کیا جائے، قوم انصاف کی منتظر ہے۔

 دوسری جانب لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فرانزک کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ آواز ثاقب نثار ہی کی ہے، ایک دن حق اور سچ سامنے آکر ہی رہتا ہے۔ نواز شریف، مریم کی سزا عدل کے ہر پیمانے کے مطابق ختم ہوچکی ہے۔ امریکی کمپنی نے آواز کے حقیقی اور درست ہونے کا سائنسی تجزیہ کیا ہے، امریکی کمپنی نے تصدیق کی کہ آواز ثاقب نثار ہی کی ہے، اعمال نامہ حاضر ہے جناب کا، گناہ پرعذر پیش کرنا بدترین گناہوں میں سے ہے۔