علی ظفر کے نئے گیت کی یو ٹیوب پر دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان کی 13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے گزشتہ سال علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر گلوکار نے مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے عروج کے ساتھ بلوچی گیت ’لیلا او لیلا‘ بنایا تھا۔اب علی ظفر نے مقبول ترین بلوچی گیت ”لیلا او لیلا“ کی کامیابی کے بعد سندھی گیت ” الّے “ کا پرومو جاری کردیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق علی ظفر انسٹا گرام پر جاری کردہ پرومو میں سندھی روایتی رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”لیلا او لیلا“ کی کامیابی کے بعد اس بار میں اور فاطمہ ’الّے‘ گیت کے ساتھ واپس آرہے ہیں جوکہ رواں ماہ 26 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔علی ظفر اور عروج فاطمہ کے اس گیت کو شائقین کی جانب سے اتنا پسند کیا گیا کہ گیت نے مقبولیت کے ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ یہاں تک کہ یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 2 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ اسی مقبولیت کے پیش نظر گلوکار نے اپنی مداح کے ساتھ ایک اور گیت کا پرومو جاری کردیا ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس ویڈیو میں ہپ ہاپ ریپر عابد بروہی بھی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے جئے سندھ، جئے پاکستان اور اجرک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔یا د رہے کہ علی ظفر نہ صر ف پا کستان بلکہ بھارت میں بھی کئی فلموں میں کا م کر چکے ہیں۔ان کی ادا کا ری بھی اتنی ہی مقبول ہے جتنی کہ ان کی گلو کاری۔