کون بنے گادنیا کا امیر ترین شخص؟ ریس شروع 

Nov 22, 2020 | 18:55:PM
کون بنے گادنیا کا امیر ترین شخص؟ ریس شروع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) دنیا کا امیر ترین شخص کون بنے گا؟ اس بارے ریس شروع ہو گئی ہے تاہم ٹیسلا کے بانی ایلن مسک دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بننے کے قریب پہنچ گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس وقت جیف بیزوس دنیا کے پہلے امیر ترین شخص ہیں اور دوسرے نمبر پر بل گیٹس موجود ہیں۔

بلومبرگ ہر سا ل امیر ترین شخصیت کو دنیا کی نظروں کے سا منے لا تا ہے ۔تا ہم اب اس ریس میں ایک او ر انٹر ی ڈالی گئی ہے جس کا بس رسمی سا اعلا ن ہو نا با قی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایلن مسک اور بل گیٹس کی دولت کے درمیان صرف 6ارب ڈالر کا فرق رہ گیا ہے جس کے بعد بل گیٹس اس فہرست میں تیسرے نمبر پر چلے جائیں گے۔ بلومبرگ کی طرف سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق اس وقت ایلن مسک کی دولت 120ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ان کی دولت میں یہ اضافہ ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 10فیصد اضافے سے ہوا۔ ان سے پہلے تیسرے نمبر پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ تھے جنہیں ایلن مسک نے چوتھے نمبر پردھکیل دیا اور اب بل گیٹس سے صرف 6ارب ڈالر کے فاصلے پر موجود ہیں۔