ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبرایک نووک جوکووچ کوشکست

Nov 22, 2020 | 00:01:AM
ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبرایک نووک جوکووچ کوشکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں آسٹریاکے ڈومینک تھیم نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد عالمی نمبرایک نووک جوکووچ کوہرادیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں آسٹریاکے ڈومینک تھیم نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد عالمی نمبرایک نووک جوکووچ کوشکست دیدی، تھیم نے پہلاسیٹ سات پانچ سے اپنے نام کیا، جوکووچ نے شاندارکم بیک کرتے ہوئے دوسراسیٹ ٹائی بریک پر جیت لیا،تیسراسیٹ کافیصلہ بھی ٹائی بریک پرہواجس میں ڈومینک تھیم نے کامیابی حاصل کرکے جوکووچ کوواپسی کی ٹکٹ تھمادی,دوسرے سیمی فائنل میں رافیل نڈال ڈینیئل میدودیوکاسامناکریں گے۔