نو سالہ بچی کی زبردستی شادی کروانےوالا باپ گرفتار، دولہا اور نکاح خواں مفرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عبدالجبار ابڑو) شکارپور میں نو سالہ کمسن بچی کی شادی کروانے کے مقدمہ میں بچی کے والد غلام مصطفیٰ جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بچی حمیرہ کی 28 سالہ شخص سرور جتوئی کے ساتھ شادی کروائی گئی تھی۔
شکارپور پولیس نے واقعے کا مقدمہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت درج کیا۔ مرکزی مجرم نام نہاد دولہا مفرور ہے۔ صرف نو سال کی بچی کا نام نہاد نکاح پڑھانے والا مولوی بھی مفرور ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اس نام نہاد شادی کی تقریب میں شامل ہونے والے دیگر افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
شکار پور کے کچے کے گاؤں گوٹھ غلام سرور راجھانی جتوئی میں نو سال کی بچی کی 28 سال کے شخص کے ساتھ شادی کروائی گئی تھی۔
شکایت ملنے پر پولیس نے بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا تھا۔