قوم کیلئے فخر کا دن ہے، قومی ہیروز کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں:وزیراعظم
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کے لیے آج فخر کا دن ہے، ہم قومی ہیروز کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو "بیٹن آف فیلڈ مارشل "دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج نے مغرور دشمن کے خلاف تاریخی کامیابی سمیٹی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت گھٹنوں پر آگرا، سید عاصم منیر کی بے خوف قیادت میں مسلح افواج نے بہادری سے جنگ لڑی۔
یہ بھی پڑھیں :آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا