ایبٹ آباد؛ مسافر جیپ کھائی میں جا گری، چار خواتین سمیت 6افراد جاں بحق

May 22, 2024 | 19:47:PM
ایبٹ آباد؛ مسافر جیپ کھائی میں جا گری، چار خواتین سمیت 6افراد جاں بحق
کیپشن: حادثے کا شکار جیپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیراعوان)ایبٹ آباد کے نواحی علاقے بکوٹ لیراں میں جیپ کھائی میں گرنے سے چار خواتین 6افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جیب بکوٹ سے مسافروں کو لیکر نمبل جا رہی تھی کہ لیراں کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری،مرنے والوں میں چار خواتین ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہیں جبکہ تین زخمیوں کو سی ایم ایچ مری منتقل کر دیا گیا جہاں تینوں کی حالت تشویشناک  بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’’ڈونلڈ لُو کا بیان کیسے متعلقہ ہے، سیدھا سیدھا کہیں 2، 3 ماہ تاخیر چاہتے ہیں‘‘ جسٹس عامر فاروق