کراچی میں رینجرز کا چھاپہ، مغوی شہری بازیاب 

May 22, 2024 | 09:30:AM
کراچی میں رینجرز کا چھاپہ، مغوی شہری بازیاب 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں رینجرز نےکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سول لائنز پر چھاپہ مار کر 19 مئی کو اٹھائے گئے شہری کو بازیاب کروا لیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے سب انسپیکٹر اور اے ایس آئی کو گرفتار جبکہ ایس ایچ او کو معطل کیا گیا ہے جبکہ کانسٹیبل اور مخبر فرار ہیں،انہوں نے بتایا کہ عراق سے واپس آئے شہری کو سی ٹی ڈی اہلکاروں نے اٹھایا تھا اور رہائی کیلئے 15 لاکھ روپے طلب کئے اور پھر ڈیڑھ لاکھ میں معاملہ طے ہوا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق رینجرز کے سادہ لباس اہلکاروں نے رقم ادا کی پھر  یونیفارم میں اہلکاروں نے چھاپا مار کر مغوی شہری کو بازیاب کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری کے اغوا میں تمام ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔