بھارتی سابق اداکار سرتھ بابو 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

May 22, 2023 | 22:11:PM
بھارتی سابق اداکار سرتھ بابو 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سابق اداکار سرتھ بابو 71 برس کی عمر میں ا نتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی حیدرآباد کے ہسپتال میں پچھلے مہینے سے زیر علاج تھے، ان کے کئی اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

انہیں وینٹی لیٹر کے ذریعے سانس فراہم کی جا رہی تھی، ان کے گردوں کا بھی ڈائیلسز چل رہا تھا۔

سرتھ بابو نے رجنی کانتھ، کمل ہاسن، چرن جیوی اور دیگر بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

کمل ہاسن نے سرتھ کی موت پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بڑے اداکار اور بڑے دوست تھے۔

انہوں نے کہا کہ "سرتھ کے ساتھ اداکاری کے دن میرے ذہن پر سائے کی طرح ہیں۔"