سیاحوں کا طیارہ  گر کر تباہ

May 22, 2023 | 10:54:AM
سیاحوں کا طیارہ  گر کر تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں سیاحوں کا طیارہ پہاڑوں میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ سرحد ی  علاقے کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوا ،پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئی ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،حکام کی جانب سے طیارے میں موجود افراد کی تعداد کے بارے میں ابھی تک نہیں بتایا گیا ۔

خیال رہے کہ چند دن قبل امریکی ریاست جنوبی فلوریڈا میں طیارہ  گرگیا تھا جس کے  نتیجے میں  پائلٹ ہلاک ہوا، واقعہ امریکی ریاست جنوبی فلوریڈا کے علاقے پیمبروک پائنز  میں پیش آیا جہاں سنگل انجن طیارہ ہالی وڈ شاپنگ سینٹر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی ہواؤں کی انٹری،بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا  کہ  طیارے نے قریب میں ہی قائم ائیر پورٹ سے اڑان بھری تھی،حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوا  تاہم طیارہ گرنے کے باعث شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔