چودھری نثار کو ن لیگ سے گرین سگنل مل گیا  

May 22, 2021 | 13:50:PM
چودھری نثار کو ن لیگ سے گرین سگنل مل گیا  
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار اور مسلم لیگ صدر (ن) کے صدر شہباز شریف ایک پیج پر،چودھری نثار حلف اٹھانے سے قبل میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور چودھری نثار ایک پیج پر آگئے ہیں۔ چودھری نثار حلف اٹھانے سے شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔پہلے دونوں رہنما مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور ممکنہ حکومت مخالف تحریک پر بھی بات کریں گے۔  2018 کے انتخابات میں چودھری نثار نے آزاد حیثیت سے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ چودھری نثار رواں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی پیر کو چودھری نثار کے حلف اٹھانے کی تاریخ بتا چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیںعمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں:بلاول بھٹو
  چند روز قبل سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس میں چودھری نثار نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیگی ذرائع کے مطابق چودھری نثار لاہور میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، چودھری نثار اور شہباز شریف مسلسل رابطے میں رہے ہیں۔ لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور چودھری نثار سے ملاقات کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز بھی موجود ہوں گے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:نوازشریف پر حملہ ہوا یا نہیں ؟’’لندن پولیس‘‘ نے حقیقت بیان کردی