سعودیہ: شاہ عبدالعزیز کا محل عوام کیلئے کھول دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی عرب کے علاقے قصیم میں واقع شاہ عبدالعزیز کا تاریخی محل عیدالفطر کے موقع پر سیاحوں اور عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
جہاں زائرین کو ثقافتی اور تاریخی سرگرمیوں کا منفرد تجربہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
یہ محل روزانہ سہ پہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک آئندہ جمعہ تک کھلا رہے گا۔
اس محل میں آنے والے افراد کو علاقے کی سماجی اور معاشی تاریخ سے متعلق نوادرات اور تاریخی اشیاء دیکھنے کا موقع ملے گا۔
مزید پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں جنگ ، ہزاروں لگژری گاڑیاں کینیا میں پھنس گئیں
تقریب میں روایتی سعودی عرضہ کے مظاہرے، مقامی خاندانوں کی جانب سے دستکاری کے نمونے اور بچوں کے لیے خصوصی تعلیمی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔
یہ محل 1932 (1351 ہجری) میں روایتی نجدی طرزِ تعمیر میں تعمیر کیا گیا تھا اور ماضی میں انتظامی و سکیورٹی مرکز کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس کا تعلق بانیٔ سعودی عرب شاہ عبدالعزیز سے ہے۔
یہ اقدام امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ہیريٹیج کمیشن اور قصیم کی امارت کے تعاون سے کیا گیا ہے۔
جس کا مقصد تاریخی ورثے کو اجاگر کرنا اور مقامی کمیونٹی کا اپنے قومی تشخص سے تعلق مضبوط بنانا ہے۔