برطانوی جوہری آبدوز نے بحیرۂ عرب میں پوزیشن سنبھال لی 

Mar 22, 2026 | 11:06:AM
برطانوی جوہری آبدوز نے بحیرۂ عرب میں پوزیشن سنبھال لی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )برطانوی جوہری آبدوز نے بحیرۂ عرب میں پوزیشن سنبھال لی۔

برطانوی اخبار کے مطابق جوہری آبدوز ٹوماہاک کروز میزائلوں سے لیس ہے۔

دوسری جانب ایرانی فوج نے کہا ہے کہ توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، خطے میں امریکی مفادات سے جڑی تمام توانائی تنصیبات نشانہ بن سکتی ہیں۔

 ایران نے اپنے سمندر سے دور بحر ہند میں امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اڈے ڈیگو گارشیا پر بیلسٹک میزائل داغنے کی تردید کر دی۔

 یہ بھی پڑھیں:بیرونی دباؤ اور فوری فیصلے, گیری کرسٹن نے اندر کی کہانی سنا دی

ایک سینیئر ایرانی عہدیدار نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ وہ ڈیگو گارشیا پر حملے کے ذمہ دار نہیں ہیں، ڈیگو گارشیا ایرانی سرزمین سے 4 ہزار کلو میٹر دور ہے۔

ادھر سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 3 بیلسٹک میزائلوں نے ریاض کو نشانہ بنایا گیا، ‏ایک میزائل کو روکا، جبکہ 2 غیر آباد علاقے میں گرے۔