قطری ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، عملے کی تلاش جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )قطری ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
قطری وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر معمول کی ڈیوٹی کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث ملک کی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔
وزارت کے مطابق عملے کے ارکان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا ایران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم
فوری طور پر تکنیکی خرابی کے علاوہ حادثے کی کوئی اور وجہ سامنے نہیں آئی اور اس بات کا بھی کوئی عندیہ نہیں کہ یہ حادثہ کسی دشمنانہ کارروائی کا نتیجہ تھا۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہے۔
28 فروری سے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے آغاز کے بعد قطر کو ایران کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں کا سامنا رہا ہے۔