رومانوی تعلقات پر ماہرہ شرما اور محمد سراج نے خاموشی توڑ دی

Mar 22, 2025 | 14:26:PM
رومانوی تعلقات پر ماہرہ شرما اور محمد سراج نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ڈراموں کی معروف اداکارہ ماہرہ شرما اور بھارتی کرکٹر محمد سراج کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہوں پر دونوں نے بالآخر خاموشی توڑ دی ۔

ماہرہ شرما نے جمعہ کے دن اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں واضح الفاظ میں اپنی ڈیٹنگ کے بارے میں مداحوں کو اطلاع دیتے ہوئےلکھا’’افواہیں پھیلانا بند کرو، میں کسی کے ساتھ ڈیٹنگ نہیں کر رہی۔‘‘

محمد سراج نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ان افواہوں کی تردید کی تھی جسے بعد میں اُنہوں نے ڈیلیٹ کردیا تھا۔

بھارتی کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ میں پاپارازی سے گزارش کرتا ہوں کہ میرے اردگرد ایسے سوالات کرنا بند کریں، یہ بالکل جھوٹ اور بے بنیاد ہے،مجھے امید ہے کہ اب یہ ختم ہوجائے گا۔

ماہرہ شرما اورمحمد سراج کے درمیان تعلقات کی افواہوں کو اُس وقت تقویت ملی تھی جب ماہرہ شرما نے 20 مارچ کو ممبئی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی، جہاں فوٹوگرافرزنے اُن سے اُن کی آئی پی ایل کی ترجیحات کے بارے میں سوال کرکے سراج سے ان کا تعلق پتا لگانے کی کوشش کی۔

ایک وائرل ویڈیو میں فوٹوگرافروں کو یہ سوالات کرتے سنا جاسکتا تھا: ’’کل سے آئی پی ایل شروع ہو رہا ہے۔ ماہرہ جی، آپ کس کے ساتھ ہیں؟ کس ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں؟ آپ کی پسندیدہ ٹیم کون سی ہے؟‘‘

یہ بھی پڑھیں:شراب نوشی کی ویڈیو وائرل ہونے پر معروف اداکار کو شدید تنقید کا سامنا

بھارتی میڈیا نے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ دونوں رومانوی تعلقات میں ایک ساتھ ہیں۔ بھارتی میڈیا میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ دونوں گزشتہ کچھ مہینوں سے خاموشی سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں،ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب مداحون نے دیکھا کہ سراج نے ماہرہ کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کو لائیک کیا، اور پھر دونوں نے پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کو فالو کرنا شروع کردیا۔