وقار یونس کی پی ایس ایل میں ٹیمیں بڑھانے اور اردو کمنٹری کیلئے الگ سیٹ اپ لگانے کی تجویز

Mar 22, 2024 | 23:42:PM
وقار یونس کی پی ایس ایل میں ٹیمیں بڑھانے اور اردو کمنٹری کیلئے الگ سیٹ اپ لگانے کی تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وقار یونس نے پاکستان سپر لیگ میں ٹیمیں بڑھانے، اردو کمنٹری کے لیے الگ چینل اور سیٹ اپ لگانے کی تجویز دے دی۔
سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں ٹیمیں بڑھانے کی تجویز دیدی۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر پیغام جاری کرتے ہوئے وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو تجویز دی کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)جیسے بڑے برانڈ کے لیے 6 ٹیمیں بہت کم ہیں، پی ایس ایل 2025 ایڈیشن میں کم از کم 8 ٹیموں کی حقدار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عبدالرزاق کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان

انہوں نے سوال کیا کہ گزشتہ برس پی ایس ایل میچز کے دوران ویمنز ٹیم کے 3 نمائشی میچ کروائے گئے تھے، اس مرتبہ کیوں نہیں ہوئے؟ انہوں نے ایک اور تجویز پیش کی کہ پی ایس ایل کے دوران اردو کمنٹری کے لیے الگ چینل اور سیٹ اپ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر پی ایس ایل 2024 کی ٹرافی اپنے نام کی اور تیسری بار ٹائٹل جیتا تھا۔