سندھ حکومت کا 11ہزار سے زائد  خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ 

Mar 22, 2024 | 23:20:PM
سندھ حکومت کا 11ہزار سے زائد  خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو) سندھ حکومت کا صوبے بھر  میں پولیس کی خالی 11 ہزار 108 آسامیوں پر نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ ۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے خالی آسامیوں پر بھرتی کا اصولی فیصلہ کیا گیا ، تمام بھرتیاں تھرڈ پارٹی آئی بی اے سکھر   کے ذریعے کی جائیں گی ،آئی بی اے سکھر  نے بھرتیوں کیلئے شیڈول جاری کردیا ،ملازمت کے خواشمند امیدوار سندھ بنک میں 1500 کا چالان جمع کرواکر آئی بی اے کے واٹسپ نمبر پر درخواستیں ارسال کرسکتے ہیں،امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک مقرر کردی گئی ۔
سب سے زائد بھرتیاں کراچی ڈویژن میں 3ہزار 108 آسامیوں پر کی جائیں گی ، حیدرآباد ڈویژن میں 2 ہزار 658 اور شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 442 آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی ،میرپورخاص ڈویژن میں 478 اور سکھر ڈویزن میں 510 آسا میوں پر بھرتیاں کی جائیں گی ،لاڑکانہ ڈویژن میں 1630 آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی ۔ 
یہ بھی پڑھیں : شہریار آفریدی پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں شامل