آئی جی اسلام آباد پولیس کا اہم عہدہ گزشتہ 8 دن سے خالی

Apr 06, 2024 | 15:01:PM
آئی جی اسلام آباد پولیس کا اہم عہدہ گزشتہ 8 دن سے خالی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) آئی جی اسلام آباد پولیس کی تعیناتی معمہ بن گئی، تعیناتی کو 8روز گزرنے کے با جود وفاقی دار الحکومت کی پولیس سر براہ سے محروم ہے۔

تفسیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس کا اہم عہدہ گزشتہ 8 دن سے خالی ہے،8 دن گزر گئے نئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے عہدے کا چارج نہ لیا، کسی ڈی آئی جی کو آئی جی کا عارضی چارج بھی نہیں دیا گیا۔

یاد رہے کہ حکومت نے 29 مارچ کو علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا تھا،پولیس سروس گریڈ 20 کے علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات ہیں جبکہ30مارچ کو تبدیل کئے گئے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے چارج چھوڑ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری پرویز الہی کےعلاج کا معاملہ، میڈیکل بورڈ آج فیصلہ کرے گا

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت سے ریلیو نہ کئے جانے کے باعث  علی ناصر رضوی نے جوائننگ نہیں دی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ  علی ناصر رضوی تعیناتی منسوخ کرنے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں۔