ان ڈائریکٹ ٹیکسز کی بھرمار، گزشتہ سال کی نسبت 27فیصد اضافہ

Apr 18, 2024 | 17:20:PM
ان ڈائریکٹ ٹیکسز کی بھرمار، گزشتہ سال کی نسبت 27فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمیر عظمت )  مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کاٹیکسز نے جینادوبھر کر دیا، فیصل آباد میں سیلز ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں رواں مالی سال کے دوران سیلز ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے 27 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے،یکم جولائی 2023 سے اب تک 26 ارب روپے سیلز ٹیکس وصول کیا جا چکا ہے،گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں وصولیاں 19.8 ارب روپے تھیں،حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس کی شرح بھی 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کی گئی۔
ٹیکس ماہرین کہتے ہیں ایف بی آر کی ذمہ داری ہے کہ وہ قابل ٹیکس آمدن رکھنے والے افراد ڈھونڈے اور ان سے انکم ٹیکس وصول کرے، مگر ادارے انکم ٹیکس وصولیاں بڑھانے میں ناکام ہیں جس کے نتیجے میں عوام گھی،چینی، اشیائے خوردونوش اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا پر سیلز ٹیکس دینے پر مجبور ہیں ،ٹیکس ماہرین کے مطابق سیلز ٹیکس وصولیوں میں اضافہ عوام کو مہنگائی کی صورت میں برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔