عائزہ خان کا ’’کول گرل‘‘ لُک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا 

Mar 22, 2024 | 12:42:PM
 پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا اپنے فیشن سینس کی عکاسی کرتے ہوئے’’کول گرل‘‘ لُک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان  نے اپنے فیشن سینس کی عکاسی کرتے ہوئے’’کول گرل‘‘ لُک  اپنا لیا جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو اور چند تصاویر شئیر کی گئی ہیں۔ مذکورہ ویڈیو میں عائزہ خان سیاہ لیدر لانگ کوٹ اور پینٹ کے ساتھ سفید شرٹ پہنی ہوئی ہیں۔

 اپنے لُک کو دلکش بناتے ہوئے عائزہ خان نے آنکھوں پر سیاہ گوگلز پہن رکھا ہے جبکہ زلفوں کو میسی بن میں باندھ رکھا ہے۔ 

ایک اور ویڈیو میں عائزہ خان مختلف پوز دیتی نظر آرہی ہیں اور ہر ایک پوز میں انکی پُراعتمادی حسن سے ایک قدم آگے دکھ رہی ہے۔

اداکارہ کی شئیر کردہ تصاویر اور ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے جبکہ اُن کی جانب سے کمنٹس بھی جاری ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ روز کی بنیاد پر اپنے برانڈ فوٹو شوٹ اور دیگر تصاویر و ویڈیو انسٹاگرام پر جاری کرتی رہتی ہیں جیسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔