حکومت کا سحرو افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان

Mar 22, 2023 | 23:00:PM
حکومت کا سحرو افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)حکومت نےشہریوں کی سہولت کو دیکھتے ہوئے رمضان المبارک میں سحر و افطار کےاوقات میں گیس  کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس پا ئپ  لائن لیمیٹڈ کی جانب سے  جاری کردہ بیان میں عوام کو یقین دلایا گیا  کہ" رمضان المبار ک میں شہریوں کو سحر و افطار کے دوران بلاتعطل گیس ملے گی"۔

حکومتی اعلان میں کہا گیا ہے کہ " گیس ذخائر میں کمی کی وجہ سے 25 کروڑ مکعب فٹ گیس کی قلت کاسامناہے جس کی وجہ سے صبح 8 تا دوپہر ڈھائی بجے تک گیس کی دستیابی کم ہوگی",دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ" کمپنی سحر اور افطار کے اوقات میں فل پریشر کے ساتھ گیس سپلائی کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے"۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے خصوصاً رات ڈھائی سے صبح 6 اور  4بجے سہ پہر سے رات 9 بجے تک بلا تعطل اور پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔