آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

Mar 22, 2023 | 19:00:PM
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم کی بادشاہت برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگ جاری کردی ہے، ون ڈے  بیٹنگ میں بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔

تفصیلات کےمطابق آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ  جاری کی گئی ہے، ون ڈے بیٹنگ میں بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ٹیسٹ میں ان کا پانچواں نمبر ہے ۔ 

ون ڈے بیٹرز ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈوسن کی دوسری اور امام الحق کی تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں، پروٹیز ٹیم کےکوئنٹن ڈی کوک چوتھے، بھارتی کپتان روہت شرما 9 ویں، کین ولیمسن 10 ویں اور قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان 11 ویں نمبر پر قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں روی چندرن ایشون سرفہرست ہیں، جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر جبکہ شاہین شاہ آفریدی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ اسی فارمیٹ کی آٰل راؤنڈ رینکنگ میں بھارتی رویندرا جڈیجا سب سے اوپر ہیں۔