اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Jun 22, 2026 | 15:32:PM
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ملک رحمان) اسلام آباد ،خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں  سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق  ملک کے مختلف  علاقوں  میں زلزلے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا ۔

 پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، تخت بھائی، مانسہرہ ، ہنگو اور مہمند کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،ہنگو اور اس کے گردونواح میں بھی زمین لرزنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ٹی اے ٹیکس ختم؟موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبرآگئی

 جنوبی پنجاب کے شہروں میں بھی  زلزلے سے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ 

ڈیرہ اسماعیل خان اور  لنڈی کوتل   میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

  شینواری، خیبر، شلمان اور بازار ذخہ خیل کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

  زلزلے کے بعد مختلف علاقوں میں شہریوں کی بڑی تعداد محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو گئی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔