نکاح یا چرچ میں شادی؟ عامر خان نے گوری اسپریٹ کے ساتھ شادی کا طریقہ بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زینت بن گئے ہیں، گوری اسپریٹ کے ساتھ ان کے تعلقات اور ممکنہ شادی کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مداحوں کی جانب سے یہ سوال مسلسل کیا جا رہا تھا کہ عامر خان اپنی تیسری شادی کس انداز میں کریں گے،کیا یہ شادی اسلامی نکاح کے مطابق ہوگی یا چرچ ویڈنگ کے انداز میں؟
اس حوالے سے اب عامر خان نے خود اپنی خاموشی توڑتے ہوئے شادی کی تفصیلات واضح کر دی ہیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور گوری اسپریٹ کسی بڑے شاندار ایونٹ کے بجائے سادگی کو ترجیح دیتے ہوئے رجسٹرڈ میرج کریں گے۔
عامر خان کے مطابق ان کی شادی میں کسی قسم کی مذہبی رسم یا بڑی تقریب شامل نہیں ہوگی بلکہ یہ ایک سادہ قانونی طریقہ کار کے تحت انجام پائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ہتک عزت کے الزامات، اداکارہ مومنہ اقبال کا سکالر ناصر مدنی کو قانونی نوٹس
اداکار نے کہا کہ وہ اور ان کی ہونے والی شریکِ حیات اپنی نجی زندگی کو کم پروفائل رکھنا چاہتے ہیں اور اسی لیے سادہ رجسٹرڈ میرج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عامر خان کی بیٹی آئرہ خان نے بھی نوپور شکھرے کے ساتھ رجسٹرڈ میرج کی تھی، جس کے بعد بعد میں روایتی انداز میں تقریب منعقد کی گئی تھی۔
عامر خان کی اس ممکنہ شادی کے حوالے سے دعوت ناموں اور مہمانوں کی فہرست سے متعلق چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ابھی تک اس بارے میں کوئی تفصیلی اعلان نہیں کیا گیا۔